Maktaba Wahhabi

446 - 611
موت کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔‘‘[1] سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنے کا بھی بہت اجر ہے۔ حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جس نے یہ دو آیتیں رات کے وقت پڑھیں تو اُس کے لیے یہ کافی ہوجائیں گی۔‘‘[2] اسی طرح قرآنِ کریم کی آخری دو سورتوں [سورۃ الفلق اور سورۃ الناس] کی بھی بڑی فضیلت ہے، انھیں بھی پڑھنا چاہیے۔ ان سورتوں سے اپنے آپ کو صبح و شام اور رات سوتے وقت دم کرتے رہنا چاہیے، خاص طور پر جادو ٹونا اور نظرِ بد کے مریض کو ان سورتوں کے ساتھ اہتمام سے دم کرنا چاہیے، بفضل اللہ شفا ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’صبح اور شام کے وقت تین مرتبہ معوذتین پڑھو، یہ ہر مصیبت اور تکلیف سے بچنے کے لیے کافی ہوں گی۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں صحیح سنت کے مطابق نماز پڑھنے کی توفیق سے نوازے۔ آمین ثم آمین مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ 3. نماز میں عدمِ پابندی کا انجام اور تارکِ نماز کا حکم۔ تالیف: ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ 4. صحیح فضائلِ اعمال۔ تالیف: علامہ ابو عبد اللہ علی بن محمد مغربی رحمہ اللہ ، ترجمہ: حافظ عبد الغفار مدنی 5. نماز کا بیان۔ تالیف: مولانا محمد اقبال کیلانی 6. بے نماز کا شرعی حکم۔ تالیف: الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ 7. نمازِ باجماعت کی اہمیت و فضیلت۔ تالیف: الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ابن باز رحمہ اللہ ۔ ترجمہ: ابو عبد الرحمن شبیر بن نور
Flag Counter