Maktaba Wahhabi

470 - 611
ذکر و دعا کی فضیلت حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: 1. سورۃ البقرۃ (آیت: ۱۵۲) میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { فَاذْکُرُوْنِیْٓ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوْا لِیْ} ’’تم میرا ذکر کرو میں تمھیں یاد کیا کروں گا اور میرا شکر ادا کرو۔‘‘ ذکر کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں جابجا دعا مانگنے اور ذکر کرنے کا حکم فرمایا ہے، جیسا کہ ایک مقام کا تذکرہ ہوگیا ہے۔ 2. نیز سورۃ الاحزاب (آیت: ۴۱) میں فرمانِ الٰہی ہے: { یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللّٰہَ ذِکْرًا کَثِیْرًا} ’’ اے اہلِ ایمان! اللہ کا بہت ذکر کیا کرو۔‘‘ 3. اسی طرح سورۃ الاحزاب (آیت: ۳۵) میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَ الذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ اَعَدَّ اللّٰہُ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا} ’’ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں، کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے اللہ نے بخشش اور اجرِ عظیم تیار کر رکھاہے۔‘‘ 4. سورت آل عمران (آیت: ۱۹۱) میں ارشادِ ربانی ہے: { اَلَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰی جُنُوْبِھِمْ} ’’(عقلمند وہ ہیں) جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں۔‘‘ 5. سورت سجدہ (آیت: ۱۵، ۱۶) میں ارشاد فرمایا ہے:
Flag Counter