Maktaba Wahhabi

498 - 611
ومرتبہ کیا کم ہے کہ صحیحین میں مذکوراس ارشادِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی رو سے ان کے استقبال کے لیے باب الرّیان تو کیا جنت کے آٹھوں دروازے ہی کھول دیے جائیں گے۔۔۔! 5. حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا: ’’رمضان مبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ملتا ہے۔‘‘[1] 6. فرشتے جب تک روزے دار روزہ افطار نہیں کرلیتے، ان کے حق میں رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ روزے دار کے منہ کی بو: 7. روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ اور خوشگوار ہوتی ہے۔ نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بدلی ہوئی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔‘‘[2] صحیح بخاری و مسلم ، سنن ابوداود و ترمذی اور نسائی میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ محبوب ہے۔‘‘[3] بتایئے! اس سے بڑھ کر اور اعزاز کیا ہوگا کہ وہ ناگوار سی ہوا بلکہ بدبو (جو معدے کے خالی رہنے اور منہ بند ہونے کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے) جو خود روزے دار کو بھی پسند نہیں ہوتی، اسے اللہ رب العزت اِس شرف سے نوازدیتا ہے کہ کستوری بھی اس کے سامنے کیا چیزہے؟ یہ اس ہوا کا کوئی کمال نہیں بلکہ اس ہوا کی پسندیدگی تو دراصل اس بندے کی ادا کی پسندیدگی کی وجہ سے ہے کہ وہ میرے حکم کی تعمیل میں اپنے معدے اور پیٹ کو خالی رکھے ہوئے ہے، دراصل یہی تعمیلِ ارشاد بندے کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے۔
Flag Counter