Maktaba Wahhabi

57 - 611
ارکانِ ایمان 1.ایمان باللہ ۔2. ایمان بالملائکہ۔ 3. ایمان بالکتب حمد و ثنا اور خطبہ مسنونہ کے بعد: ایمان کی اہمیت: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰی لَھُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ} [الرعد: ۲۹] ’’جو لوگ ایمان لا ئے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے خوشحالی بھی ہے اور عمدہ ٹھکانا بھی۔‘‘ نیز سورۃ النحل (آیت: ۹۷) میں ارشاد فرمایا: { مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی وَ ھُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً وَ لَنَجْزِیَنَّھُمْ اَجْرَھُمْ بِاَحْسَنِ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ} ’’جو شخص نیک عمل کرے، مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ایمان والا ہو، تو اسے ہم یقینا بہت ہی اچھی زندگی عطا کریں گے اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انھیں ضرور دیں گے۔‘‘ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نیک عمل کرنے والے ہر مرد وعورت کو دنیا میں پاکیزہ زندگی عطا کرنے اور آخرت میں ان کے اعمال کا بہتر بد لہ دینے کا وعدہ فر مایا ہے۔ لیکن اس شرط پر کہ عمل کرنے والا، خواہ مرد ہو یا عورت، ایمان والا ہو۔ ان آیات کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامرانی و کامیابی کے لیے ایمان بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روزِ قیامت شفاعت کے ضمن میں ایک لمبی حدیث مروی ہے، جس میں وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter