Maktaba Wahhabi

607 - 611
اس نماز سے جب فارغ ہو جائیں تو دل میں نیت کریں اور تلبیہ پکارنا شروع کر دیں۔ یہاں اب آپ کو اختیار ہے کہ حج کی تینوں اقسام میں سے جس کا چاہیں احرام باندھیں اور ا سی کے حساب سے تلبیہ کے آغاز میں قبلہ رو ہوکر: اگر حجِ تمتع کرنا ہے تو ((لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ عُمْرَۃً )) کہیں۔ اگر حجِ قِران کرنا ہے تو (( لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ حَجَّاً وَعُمْرَۃً )) کہیں۔ اوراگر حجِ مفرد کرنا ہو تو (( لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ حَجَّاً )) کہیں اور ساتھ ہی تلبیہ کہنا شروع کر دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح معنوں میں سنت کے مطابق اس فریضے کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے اس عمل کو خالص اپنی رضا کے لیے قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین مراجعِ درس 1. تفسیر ابن کثیر۔ 2. تفسیر احسن البیان۔ فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف 3. سوئے حرم۔ تالیف: الشیخ ابو عدنان مولانا محمد منیر قمر 4. صحیح فضائلِ اعمال۔ تالیف: علامہ علی بن محمد مغربی رحمہ اللہ ۔ ترجمہ: حافظ عبدالغفار مدنی
Flag Counter