Maktaba Wahhabi

100 - 118
حالی اور وسائل رزق کی فراوانی میں بھی تم سے بہت بڑھ کر تھیں، تو تمہیں ہلاک کرنا ہمارے لئے کیا مشکل ہے؟ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی قوم کی محض مادی ترقی اور خوشحالی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ بہت کامیاب و کامران ہے۔ یہ استدراج و امہال کی وہ صورتیں ہیں جو بطور امتحان اللہ تعالیٰ قوموں کو عطا فرماتا ہے۔ لیکن جب یہ مہلت عمل ختم ہو جاتی ہے تو پھر یہ ساری ترقیاں اور خوشحالیاں انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے میں کامیاب نہیں ہوتیں۔ ٭ تاکہ انہیں بھی پچھلی قوموں کی طرح آزمائیں۔ سورۃ الرعد اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّا نَاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُہَا مِنْ اَطْرَافِھَا وَاللّٰهُ یَحْکُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُکْمِہٖ وَھُوَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناورں سے گھٹاتے چلے آ رہے ہیں٭ اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے والا نہیں٭ وہ جلد حساب لینے والا ہے۔ (۴۱) ٭ یعنی عر ب کی سرزمین مشرکین پر بتدریج تنگ ہو رہی ہے اور اسلام کو غلبہ و عروج حاصل ہو رہا ہے۔
Flag Counter