Maktaba Wahhabi

21 - 118
تمام انسانوں کو ہدایت کے ایک راستے پر لگادینا مشکل کام نہ تھا ، اسکے لئے لفظ ’’کُنْ ‘‘ سے پلک جھپکتے میں یہ کام ہوسکتا ہے۔ ٭یعنی آپ ان کے کفر پر زیادہ حسرت و افسوس نہ کریں کیونکہ اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی مشیت و تقدیر سے ہے ، اس لئے اسے اللہ ہی کے سپرد کر دیں ، وہی اس کی حکمت و مصلحت کوبہتر سمجھتا ہے۔ سورۃ انعام قُلْ لاَّ اَقُوْلُ لَکُمْ عِنْدِیْ خَزآئِنُ اللّٰهِ وَلآ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَلآ اَقُوْلُ لَکُمْ اِنِّیْ مَلَکٌ اِنْ اَتَّبِعُ اِلاَّ مَا یُوْحٰی اِلَیَّ قُلْ ہَلْ یَسْتَوِیْ الاَعْمٰی وَالْبَصِیْرُ اَفَلاَ تَتَفَکَّرُوْنَ (۵۰) آپ کہہ دیجئے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں ٭آپ کہیے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہو سکتا ہے ٭سو کیا تم غور نہیں کرتے ۔ ٭میرے پاس اللہ کے خزانے بھی نہیں(جس سے مراد ہر طرح کی قدرت و طاقت ہے) کہ میں تمہیں اللہ کے اذن و مشیت کے بغیر کوئی ایسا
Flag Counter