Maktaba Wahhabi

30 - 118
جنگوں میں آپ کے دندان مبارک بھی شہید ہوئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک بھی زخمی ہوا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ قوم کیسے فلاح یاب ہوگی جس نے اپنے نبی کے سر کو زخمی کردیا، کتب حدیث میں یہ واقعات بھی اور ذیل کے واقعات بھی درج ہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہما پر تہمت لگی تو آپ پورا مہینہ سخت مضطرب اور نہایت پریشان رہے۔ ایک یہودی عورت نے آپ کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا ، جسے آپ نے بھی تناول فرمایا اور صحابہ نے بھی ، حتی کہ بعض صحابہ تو کھانے کے زہر سے ہلاک ہی ہوگئے اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم عمر بھر اس زہر کے اثرات محسوس فرماتے رہے۔ یہ اور اس قسم کے متعدد واقعات ہیں جن سے واضح ہے کہ آپ کو عدم علم کی وجہ سے تکلیف پہنچی ، نقصان اٹھانا پڑا، جس سے قرآن کی بیان کردہ حقیقت کا اثبات ہوتا ہے کہ ’’اگر میں غیب جانتا ہوتا تو مجھے کوئی مضرت نہ پہنچتی ‘‘۔ سورۃ الانفال مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنْ یَّکُوْنَ لَہٗ اَسْرٰی حَتّٰی یُثْخِنَ فِیْ الاَرْضِ تُرِیْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْیَا وَاللّٰهُ یُرِیْدُ الاٰخِرَۃَ وَاللّٰهُ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ (۶۷) نبی کے ہاتھ میں قیدی نہیں چاہئیے جب تک کہ ملک میں اچھی
Flag Counter