Maktaba Wahhabi

50 - 118
چنانچہ یہ وعدہ جلد ہی پورا ہوا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمایا اور پورا جزیرئہ عرب اسلام کے زیر نگین آ گیا۔ وَللّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرْضِ وَاِلَیْہِ یُْرْجَعُ الاَمْرُ کُلُّہٗ فَاعْبُدْہٗ وَتَوَکَّلْ عَلَیْہِ وَمَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ زمینوں اور آسمانوں کا علم غیب اللہ تعالیٰ ہی کو ہے ، تمام کاموں کا رجوع بھی اسی کی جانب ہے ، پس تجھے اسی کی عبادت کرنی چاہئیے اور اسی پر بھروسہ رکھنا چاہئیے اور تم جو کچھ کرتے ہو اس سے اللہ تعالیٰ بے خبر نہیں ہے (۱۲۳) ۔ سورۃ یوسف : نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَآ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ وَاِنْ کُنْتَ مِنْ قَبْلِہٖ لَمِنَ الْغٰفِلِیْنَ (۳) ہم آپ کے سامنے بہترین بیان ٭پیش کرتے ہیں اس وجہ سے کہ ہم نے آپ کی جانب یہ قرآن وحی کے ذریعے نازل کیا ہے اور یقینا آپ اس سے پہلے بے خبروں میں سے تھے٭۔ ٭ قَصَصٌ یہ مصدر ہے معنی ہیں کسی چیز کے پیچھے لگنا۔ مطلب دلچسپ واقعہ ہے۔ قصہ، محض کہانی یا طبع زاد افسانے کو نہیں کہا جاتا بلکہ ماضی میں
Flag Counter