Maktaba Wahhabi

57 - 118
سورۃ ابراہیم : اَلَمْ یَاْتِکُمْ نَبُؤُ الَّذِیَْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَالَّذِیْنَ مِنْ بَعْدِہِمْ لاَ یَعْلَمُہُمْ اِلاَّ اللّٰهُ جَآئَ تْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْا اَیْدِیَہُمْ فِیْ اَفْوَاہِہِمْ وَقَالُوْا اِنَّا کَفَرْنَا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِہٖ وَاِنَّا لَفِیْ شَکٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَا اِلَیْہِ مُرِیْبٍ (۹) کیا تمہارے پاس تم سے پہلے لوگوں کی خبریں نہیں آئیں ؟ یعنی قوم نوح کی اور عاد و ثمود کی او ران کے بعد والوں کی جنہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا انکے پاس انکے رسول معجزے لائے لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لئے اور صاف کہہ دیا کہ جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہمیں تو اس میں بڑا بھاری شبہ ہے ۔ سورۃ حجر : قَالَ لاَ تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ (۵۳) انہوں نے کہا ڈرو نہیں ، ہم تجھے ایک صاحب فہم فرزند کی بشارت دیتے ہیں ۔
Flag Counter