Maktaba Wahhabi

65 - 118
قَالَتْ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلاَمٌ وَّلَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّلَمْ اَکُ بَغِیًّا (۲۰) کہنے لگیں بھلا میرے ہاں بچہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ مجھے تو کسی انسان کا ہاتھ تک نہیں لگا اور نہ میں بدکار ہوں ۔ سورۃ طٰہٰ : اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لاَہْلِہِ امْکُثُوْا اِنِّیْ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْ اٰتِیْکُمْ مِّنْہَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَی النَّارِ ہُدًی (۱۰) جبکہ اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا سی دیر ٹھہر جاؤ مجھے آگ دکھائی دی ہے ۔ بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس لاؤں یا آگ کے پاس سے راستے کی اطلاع پاؤں ٭۔ ٭ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب موسی علیہ السلام مدین سے اپنی بیوی کے ہمراہ (جو ایک قول کے مطابق شعیب علیہ السلام کی دختر نیک اختر تھیں) اپنی والدہ کی طرف واپس جارہے تھے، اندھیری رات تھی اور راستہ بھی نامعلوم ۔اوربعض مفسرین کے بقول بیوی کی زچگی کا وقت بالکل قریب تھا او ر انہیں حرارت کی ضرورت تھی یا سردی کی وجہ سے گرمی کی ضرورت محسوس
Flag Counter