Maktaba Wahhabi

71 - 118
مقررہ وقت ٭ تک کا فائدہ (پہنچانا ) ہو ۔ ٭ یعنی اس وعدئہ الٰہی میں تاخیر میں نہیں جانتا کہ تمہاری آزمائش کے لئے ہے یا ایک خاص وقت تک فائدہ اٹھانے کے لئے مہلت دینا ہے۔ سورۃ شعراء قَالَ رَبِّ اِنِّیْ اَخَافُ اَنْ یُّکَذِّبُوْنِ (۱۲) موسیٰ نے کہا میرے پروردگار ! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وہ مجھے جھٹلا (نہ) دیں٭۔ ٭ اس خوف سے کہ وہ نہایت سرکش ہے میری تکذیب کرے گا اس سے معلوم ہوا کہ طبعی خوف انبیاء کوبھی لاحق ہوسکتا ہے۔ سورۃ النمل : وَتَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَالِیَ لآ اَرَی الْہُدْہُدَ اَمْ کَانَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ (۲۰) آپ نے پرندوں کی دیکھ بھال کی اور فرمانے لگے یہ کیا بات ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا ؟ کیا واقعی وہ غیر حاضر ہے ؟ ٭ فَمَکَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِہٖ وَجِئْتُکَ مِنْ سَبَاٍ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ (۲۲)
Flag Counter