Maktaba Wahhabi

79 - 118
خوف والی چیز سے خوف کھانا انسان کا ایک طبعی تقاضا ہے یہ منصب و کمال نبوت کے خلاف ہے نہ توحید کے منافی ۔توحید کے منافی غیر اللہ کا وہ خوف ہے جو ماورائے اسباب ہو ۔ ٭ آنے والوں نے تسلی دی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے درمیان ایک جھگڑا ہے ہم آپ سے فیصلہ کرانے آئے ہیں آپ حق کے ساتھ فیصلہ بھی فرمائیں اور سیدھے راستے کی طرف ہماری رہنمائی بھی ۔ سورۃ المؤمن : وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّنْ قَبْلِکَ مِنْہُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْکَ وَمِنْہُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْکَ وَمَا کَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَۃٍ اِلاَّ بِاِذْنِ اللّٰهِ فَاِذَا جَآئَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ ہُنَالِکَ الْمُبْطَلُوْنَ ۔ یقینا ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے (واقعات) ہم آپ کو بیان کر چکے ہیں اور ان میں سے بعض کے (قصے) تو ہم نے بیان ہی ٭نہیں کئے اور کسی رسول کا یہ (مقدور) نہ تھا کہ کوئی معجزہ اللہ کی اجازت کے بغیر لا سکے پھر جس وقت اللہ کا حکم آئیگا حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائیگا اور
Flag Counter