Maktaba Wahhabi

88 - 118
بتائی تو وہ کہنے لگی اس کی خبر آپ کوکس نے دی ٭کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے نے مجھے یہ بتلا دیا ٭(۳)۔ ٭وہ پوشیدہ بات شہد کو یا ماریہ رضی اللہ عنہا کو حرام کرنے والی بات تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ رضی اللہ عنہا سے کی تھی ۔ ٭یعنی حفصہ رضی اللہ عنہا نے وہ بات عائشہ رضی اللہ عنہا کو جاکر بتلا دی ۔ ٭یعنی حفصہ رضی اللہ عنہا کو بتلا دیا کہ تم نے میرا راز فاش کر دیا ہے تاہم اپنی تکیرم و عظمت کے پیش نظر ساری بات بتانے سے اعراض فرمایا۔ ٭جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ رضی اللہ عنہا کو بتلایا کہ تم نے میرا راز ظاہر کر دیا ہے تووہ حیران ہوئیں کیونکہ انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی کو یہ بات نہیں بتلائی تھی اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ آپ کوبتلادیں گی ، کیونکہ وہ شریک معاملہ تھیں۔ ٭اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے علاوہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پروحی کا نزول ہوتا تھا۔ سورۃ الجن : قُلْ اِنْ اَدْرِیْ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَہٗ رَبِّیْ اَمَدًا ۔ کہہ دیجئے کہ مجھے نہیں معلوم کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ
Flag Counter