Maktaba Wahhabi

96 - 118
اس طرح نہیں کہا جاتا اور اسی طرح حاضر و ناظر کو یہ نہیں کہا جاتا کہ آپ اس وقت وہاں موجود نہیں تھے جب لوگ قرعہ اندازی کے لئے قلم ڈال رہے تھے۔ قرعہ اندازی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ مریم علیہا السلام کی کفالت کے اور بھی کئی خواہشمند تھے۔ ﴿ذٰلِکَ مِنْ اَنْبَآئِ الْغَیْبِ نُوحِیْہِ اِلَیْکَ﴾ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور آپ کی صداقت کا اثبات بھی ہے جس میں یہودی اور عیسائی شک کرتے تھے کیونکہ وحی شریعت پیغمبر پر ہی آتی ہے، غیر پیغمبر پر نہیں۔ سورۃ یوسف ذٰلِکَ مِنْ اَنْبَآئِ الْغَیْبِ نُوحِیْہِ اِلَیْکَ وَمَا کُنْتَ لَدَیْھِمْ اِذْ اَجْمَعُوْآ اَمَرَھُمْ وَھُمْ یَمْکُرُوْنَ یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنی بات ٹھان لی تھی اور وہ فریب کرنے لگے تھے٭ (۱۰۲)۔ ٭ یعنی جناب یوسف علیہ السلام کے ساتھ، جبکہ انہیں کنویں میں پھینک آئے یا مراد یعقوب علیہ السلام ہیں یعنی ان کو یہ کہہ کر کہ یوسف علیہ السلام کو بھیڑیا کھا گیا ہے اور یہ اس کی قمیص ہے، جو خون میں لت پت ہے۔ ان
Flag Counter