Maktaba Wahhabi

138 - 306
ساتھ چلنے میں شرم آئی اور زبیر رضی اللہ عنہ کی غیرت کا بھی خیال آیا کیونکہ وہ بڑے ہی باغیرت تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محسوس فرما لیا کہ میں شرما رہی ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھ گئے۔ میں زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور سارا واقعہ ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے سوار کرنا چاہتے تھے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیگر لوگوں کی وجہ سے مجھے آپ کی عزت کا خیال آیا اور مجھے شرم آئی۔ زبیر رضی اللہ عنہ کہنے لگے، اللہ کی قسم!آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیرا سوار ہو جانا، گھٹلیاں لانے کے لیے گھر سے نکلنے سے زیادہ غیرت کا باعث نہ تھا۔(کیونکہ اسماء رضی اللہ عنہا آپ کی سالی اور بھاوج تھیں)اس کے بعد میرے والد ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایک غلام مجھے دے دیا، وہ جانوروں کی خدمت کرنے لگا اور میں اس سے بے فکر ہو گئی۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ ہماری عورتوں کو سمجھ اور فہم و شعور عطا فرمائےاور ان کے حالات درست فرمائے، (وصلى اللّٰه على نبينا محمد صلي اللّٰه عليه وسلم) (علماء کمیٹی سعودی عرب) فضول خرچ بیوی سے کیا سلوک کروں؟ سوال۔میرے اور میری بیوی کے درمیان عام طور پر اختلاف رہتا ہے اور اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ وہ مجھے بخیل اور کنجوس ہونے کے طعنے دیتی رہتی ہے اور میں اسے فضول خرچ کہہ کہ دل کی بھڑاس نکال لیتا ہوں۔ دراصل میری بیوی جس طرح مطالبات کرتی رہتی ہے، میرے مالی حالات اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتے۔می نے اپنی شادی سے قبل اپنی بیوی اور اس کےگھر والوں کو اپنی ماہانہ آمدنی کے متعلق پوری وضاحت کردی تھی لیکن میری بیوی نے دن رات مجھے بخیل اور کنجوس کہہ کہہ کرمیرا جینا حرام کر رکھا ہے۔ میں اب اس کی فضول خرچی اور بداخلاقی مزید برداشت کرنے کی ہمت اپنے اندر نہیں پاتا۔میں اس مشکل میں شریعت کی رہنمائی چاہتا ہوں، امید ہے کہ آپ جواب دے کر ممنون فرمائیں گے۔ جواب۔ بیوی کے بڑے بڑے حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ خاوند اس پر اپنا مال
Flag Counter