Maktaba Wahhabi

172 - 306
اصلاح خاوند خاوند کی اصلاح کیسے کروں؟ سوال۔میں شادی شدہ عورت ہوں، میری مشکل یہ ہے کہ میرا خاوند مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا،وہ میرے حقوق پورے نہیں کرتا،وہ فحش فلمیں دیکھتا رہتا ہے۔میں صاحبِ اولاد ہوں اور یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہوں کہ طلاق مسئلہ کا حل نہیں ہے۔میں جب بھی اس سے اصلاح کی بات کرتی ہوں تو وہ شدید ردِعمل کا اظہار کرتا ہے،اس معاملہ میں آپ میری کیا رہنمائی کرسکتے ہیں؟ جواب۔اے مسلمان بہن!اللہ آپ کی مدد فرمائے،سب سے پہلے ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ تم اپنے خاوند سے مقابلہ بازی کی فضا پیدا کرنے کی بجائے اچھے طریقے کے ساتھ نصیحت آمیز گفتگو کرو،حکمت اور بہترین طریقہ اپناتے ہوئے اسے اللہ کے عذاب کا خوف دلاؤ،اسے اولاد کے متعلق ذمہ داری کا احساس دلاؤ،عذابِ جہنم یادکراؤ،گناہ ترک کرنے کی صورت میں اللہ کے انعام واکرام اور لازوال نعمتوں کا ذکر کرو،اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنایا کرو: ’’تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک اپنی رعیت کے بارے میں مسئول ہے،آدمی اپنے گھر والوں کانگران اوور اپنی اولاد کے بارے میں مسئول ہے۔‘‘[1] اسے یہ بتانے کی کوشش کرو کہ جو کچھ وہ تمہارے ساتھ کررہاہے،یہ گناہ اور اللہ کی نافرمانی ہے اور ان فلموں کادیکھنا اللہ اور اس کے ذکر سے دوری کاباعث ہے۔شاید اس کادل نرم ہوجائے اور وہ نصیحت کو قبول کرلے۔ پوری حکمت اور مصلحت کے ساتھ اسے یہ سب کچھ باور کرانے کی کوشش کرو۔اگر وہ تیری بات ماننے کے لیے تیار نہ ہوتو خاندان کے اُس شخص سے ساری بات بیان کرو جس کے
Flag Counter