Maktaba Wahhabi

185 - 306
فریب نعرہ لگا کر عورت کو آزاد کردیا جاتا۔پھر وہ کہاں کہاں بہکتی، کیاکیارسوائیاں جنم لیتیں اور کیا کیا بربادیاں ہوتیں شاید اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک اس خطہء مقدس میں ایسا بہترین اسلامی ماحول میسر ہے اور یہاں جج حضرات جہاں اسلامی قانون کے ماہر ہوتے ہیں، وہاں ان کے لیے عالم دین ہونا بھی بنیادی شرط ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسے قابل رشک فیصلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ہمیں جو کچھ برطانوی سامراج نے دیا ہے اسی پرتکیہ کیے بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین۔ خاوند کا صلہ رحمی سے منع کرنا کیسا ہے؟ سوال۔ میرا خاوند مجھے میرے گھر والوں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے سے منع کرتا ہے۔ کیا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ مجھے صلہ رحمی سے منع کرے، خصوصاً میری والدہ اور والد کے ساتھ؟ جواب۔ اے بیٹی! قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا واجب ہے۔ خاوند کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اس کے گھر والوں کے ساتھ صلہ رحمی سے روکے کیونکہ قطعی رحمی کبیرہ گناہ ہے۔ اس صورتحال میں خاوند کی اطاعت لازم نہیں ہوگی بشرطیکہ اس صلہ رحمی کی وجہ سے خاوند کے حقوق پر زد نہ پڑتی ہو یعنی اس کی حق تلفی نہ ہوتی ہو، مثلاً گھر والے بیوی کوخاوند کے خلاف اکساتے ہوں اور اس سے متنفر کرتے ہوں، اگر ایسا ہو تو خاوند کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اس کے گھر والوں کے ساتھ صلہ رحمی سے منع کردے۔یہ بھی یاد رہے کہ بیوی اپنے خاص مال سے ہی اپنے گھر والوں کو کچھ دے سکتی ہے۔ اگر مذکورہ شرعی مجبوری کی وجہ سے خاوند نے بیوی کو صلہ رحمی سے منع کر رکھا ہو تو وہ ٹیلی فون یا خط و کتابت کے ذریعے اپنے گھروالوں سے صلہ رحمی کر سکتی ہے، ان کی خیریت وغیرہ دریافت کر سکتی ہے جبکہ فساد کا خطرہ نہ ہو۔ (صالح فوزان) زوجین کی چغل بازی کیسی ہے؟ میرا خاوند میری باتیں اپنے گھر والوں کو سناتا ہے اور ان کی باتیں مجھے آکر بتاتا ہے، اس میں ہمارے لیے بہت سی مشکلات جنم لیتی ہیں اور ہماری ازدواجی زندگی متاثر ہو رہی
Flag Counter