Maktaba Wahhabi

195 - 306
جو بات آپ نے یہ کہی کہ وہ آپ پر شک کرتا ہے تو دراصل یہ اس کی غلطی ہے اور بدترین معاشرت کا عملی نمونہ ہے۔بعض لوگ شک کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔وہ عبادات،معاملات اور ہرکام میں شک کرتے ہیں اور وسوسہ میں مبتلا رہتے ہیں۔یہ چیز اللہ پر توکل،اس کے ذکر اور اس کی طرف متوجہ ہونے سے ہی ختم ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کو یہی کہیں گے کہ اگر آپ کا خاوند اسی طرزِ عمل کو اپنائے رکھنا چاہتا ہے تو آپ اس سے الگ ہوجائیں۔اور ہم آپ کے خاوند کو بھی یہ نصیحت کریں گے کہ وہ شیطان کے چنگل سے آزاد ہوکر اللہ کی پناہ میں آئے اور اپنے دین کی طرف رجوع کرے،اللہ کا ذکر کرے اور قرآن مجید کی تلاوت کرے تاکہ اس کے دل سے وسواس اور شیطانی خیالات نکل سکیں۔(ابن عثیمین) کیا شرابی خاوند کے ساتھ رہوں؟ سوال۔اگر ایک مسلمان عورت کا خاوند شراب پیتا ہوتو بیوی کو اس کےساتھ کیسابرتاؤ کرنا چاہیے؟کیا بیوی ایسے خاوند کے ساتھ رہ کر گناہگار ہوگی؟میں نے اپنے خاوند کو بارہاسمجھایا کہ شراب نوشی حرام ہے مگر وہ میری بات کو ردکردیتا ہے۔میں نے بار بار کوشش کی کہ اسے اس گناہ سے نجات مل جائے مگر فقط اتنا ہوا کہ اس نے پینے کی تعداد میں کچھ کمی تو کی مگر ہمیشہ کے لیے اس کو خیر باد نہ کہا۔میں ایک دیندار عورت ہوں،میں ڈرتی ہوں کہ کہیں اللہ تعالیٰ مجھے اس جرم میں نہ پکڑلے کہ میں ایسے خاوند کے ساتھ کیوں رہتی رہی؟یاد رہے کہ میں اپنے خاوند سے شدید محبت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ شراب نوشی ترک کرکے میر ے ساتھ اچھی زندگی گزارے۔مجھے کیا کرنا چاہیے؟براہِ کرم واضح فرمادیں۔ جواب۔ہم آپ کے خاوند کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ شراب نوشی ترک کردے کیونکہ شراب نوشی کتاب اللہ،سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماع ِ امت کی روشنی میں حرام ہے۔اللہ فرماتے ہیں: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن
Flag Counter