Maktaba Wahhabi

254 - 306
عدت طلاق کے بعد وضع حمل، عدت کتنی ہوگی؟ سوال۔ایک عورت حاملہ ہے،اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی،پھر اس نے وضع حمل کیا تو اس پر کتنی عدت گزرانا ہو گی؟ جواب۔اگر طلاق بچہ کی پیدائش یعنی وضع حمل سے پہلے ہوئی ہے تو پھر اس کی عدت وضع حمل ہوگی چاہے طلاق سے تھوڑی ریر بعد ہی وضع حمل کیوں نہ ہوا اور اگر اس نے وضع حمل کے بعد طلاق دی تو پھر تین ماہواریاں عدت ہوگی۔مثلاً ذوالحجہ کے آخر میں وضع حمل ہوا اور محرم کے شروع میں طلاق ہوگئی تو عدت تین حیض ہوگی۔(فتاوی سعدیہ) عدت کی حکمت کیا ہے؟ محترم شیخ صاحب!بتائیے عورت پر طلاق کے بعد یا خاوند کی وفات کے بعد عدت گزارنا کیوں واجب ہے؟ جواب۔یادرکھیے، عدت کے کئی مقاصد ہیں جن میں سے اہم مندرجہ ذیل ہیں۔ 1۔عورت کے رحم کے خالی ہونے کی تسلی ہونا۔ 2۔پہلے خاوند کا حق ادا کرنا۔ 3۔دوسرے خاوند کے لیے عورت کا حمل سے خالی ہونا۔ 4۔طلاق کی صورت میں انتظار کرنا،شاید کہ خاوند اور بیوی میں صلح ہو جائے۔(فتاوی سعدیہ) عدت میں تاخیر کیسی ہے؟ سوال۔محترم شیخ صاحب!میری عمر 40سال ہے اور میرے پانچ بچے ہیں۔اپنے خاوند کی وفات کے بعد میں نے بعض مصروفیات کی وجہ سے عدت نہیں گزاری۔ چار مہینے گزرجانے
Flag Counter