Maktaba Wahhabi

93 - 306
انتخاب کیا غیر رشتہ داروں میں شادی افضل ہے؟ سوال۔محترم شیخ صاحب!میرے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک لڑکے نے میرے گھر شادی کا پیغام بھیجا ہے مگر میں نے اپنی بعض سہیلیوں سے سن رکھاہے کہ بچوں کے مستقبل کے اعتبار سے انتہائی قریبی رشتہ دار سے شادی (First Cousin Marriage) کی بجائےغیر رشتہ داروں میں شادی کرنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی باتیں میری سہیلیاں کرتی ہیں کہ قریبی رشتہ داروں کے ساتھ شادی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں اور کس طرح میری رہنمائی کرتے ہیں؟ جواب۔اے بیٹی!جو بات تو کررہی ہے،اس کی طرف بعض اہل علم نے صرف اشارہ کیا ہے کہ تخلیق انسان میں ’’قانون وراثت’‘ کے تحت وراثت کی تاثیر ہوتی ہے اور بچہ اپنے خاندان کی تاثیر لے کر پیدا ہوتاہے۔ایک آدمی دربارِرسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میری عورت کے ہاں سیاہ رنگ کے بچہ کی پیدائش ہوئی ہے۔‘‘ اس کا مقصد یہ تھا کہ اس کا باپ اور دادا،ماں وغیرہ سفید رنگ کے ہیں،یہ کیوں سیاہ ہے؟رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تیرے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا،ان کارنگ کیا ہے؟ کہنے لگا سرخ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا ان میں زرد ہے؟کہنے لگا جی ہاں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا یہ کہاں سے آیا؟کہنے لگا کہ شاید کوئی رگ اس کو کھینچ لائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شاید تیرے بچے کو بھی کوئی رگ کھینچ لائی۔‘‘[1]
Flag Counter