Maktaba Wahhabi

98 - 306
میں سے کوئی بھی آپ کے سانچہ شروط میں پوری نہیں اتر سکتی ہے۔ کیا واقعی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں؟ سوال۔ کیا آدمی کا رزق اور اس کی شادی لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے اور کیا یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ فلاں لڑکے کی شادی فلاں لڑکی سے ہوگی جیسا کہ کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور کیا محنت اور کوشش کی بنیاد پر انسان کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کی دلیل کیا ہے؟ جواب۔جب سے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا تب سے ہر چیز اللہ تعالیٰ کے ہاں مکتوب ہے، حتی کہ قیامت تک کے امور لوح محفوظ میں درج دئیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا فرمایا، پھر اسے حکم دیا کہ لکھو قلم نے عرض کیا کہ اے میرے پروردگار میں کیا لکھوں؟ فرمایا جو کچھ ہونے والا ہے وہ لکھ دو۔اس وقت قلم نے وہ سب کچھ لکھ ڈالا جو قیامت تک وقوع پزیر ہونے والا تھا۔[1] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جب شکم مادر میں کوئی بھی بچہ چار ماہ کا عرصہ گزارتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو بھیجتے ہیں جو اس میں اللہ کے حکم سے روح پھونکتا ہے۔وہ اس کا رزق،اس کی موت،اس کا عمل،حتیٰ کہ خوش بختی اور بدبختی لکھ دیتاہے۔تب ہی رزق بھی لکھ دیا جاتا ہے پھر نہ تو وہ کم ہوتاہے اور نہ ہی زیادہ۔اللہ تعالیٰ کے ہاں اس میں کوئی کمی بیشی واقع تو نہیں ہوتی البتہ اللہ تعالیٰ نے حصول رزق کے اسباب پیدا فرمائے ہیں جن کے ذریعے وہ رزق میں تنگی اور وسعت کے فیصلے فرماتا ہے۔ان اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ انسان طلب رزق کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرے،جیسا کہ فرمان ِ باری تعالیٰ ہے: ’’اور وہ ذات جس نے تمہارے لیے زمین کوپست ومطیع کردیا تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو اور اللہ کی روزیاں کھاؤ(پیو) اسی کی طرف تمہیں جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے۔‘‘[2]
Flag Counter