Maktaba Wahhabi

69 - 107
کریم نے مصیبت پر صبر کرنے کی تلقین کی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھنی چاہئے اور یاد رکھیے اصل صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے۔بعد میں تو ہر ایک کو ہی صبر آ جاتا ہے۔پھر میت کے لئے استغفار کرنا چاہئے۔جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم دی ہے۔ عن عثمان أنه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال:((بعد دفن المیت استغفروا لأخیکم، وسلوا له بالتثبیت فإنه الآن يسأل)) [1] ’’سیدنا عثمان روایت کرتے ہیں کہ میت کو دفن کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اپنے بھائی کے لئے استغفار کرو اور اس کے لئے ثابت قدمی کی دعا کرو اس وقت اس سے سوال ہو رہا ہے۔‘‘ یہ حکم مرد و خواتین دونوں کے لئے ہے۔میت کو دعاؤں کی ضرورت ہے۔رونے پیٹنے کا، آہ وزاری کرنے کا اسے تو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا البتہ یہ عمل کرنے والا شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت سی بدعات و خرافات کا مرتکب ہوتا ہے۔ 5۔ماتم کرنا، راستہ روک کر تعزیت کے لئے بیٹھ جانا: امام نووی فرماتے ہیں: امام شافعی، ابو اسحق اور تمام علماء تعزیت کے لئے بیٹھے رہنے کو مکروہ سمجھتے ہیں۔گھر والوں کا بیٹھے رہنا کہ لوگ آ آ کر ان سے تعزیت کریں، مناسب نہیں ہے بلکہ وہ اپنے معاملات دیکھیں اس دوران اگر کوئی مل جائے تو وہ ان سے تعزیت کرلے۔ [2] اس میں حکمت یہ ہے کہ گھر والوں کے غم کو بار بار تازہ نہ کیا جائے اور انہیں بے جا تکلیف میں مشغول نہ رکھا جائے۔بلکہ جب ملیں یا بات ہو تو حوصلہ دیں اور صبر کی
Flag Counter