Maktaba Wahhabi

91 - 92
’’اے میرے مولا! تیرا گنہگار بندہ تیرے دربار میں اپنے گناہوں کا اقرار کرکے تجھ سے التجا کر رہا ہے۔ اگرتو اس کو بخش دے تو تو ہی بخشنے والا ہے اور اگر تو نے بھی دھتکار دیا تو تیرے سوا کون ہے جو رحم کرنے والا ہے۔‘‘ دُعا کرتا ہوں کہ اگر میرے قلم اور تعبیر میں وہ زور نہیں جس سے کسی کی کایا پلٹ جائے، وہ زور پیدا کر دے اور اپنی رحمت سے ہم سب کو دین کا صحیح فہم عطا فرما دے ، ہماری غیرت ایمانی کو بیدار کر دے ، جب تک ہمیں زندہ رکھے دین پر قائم اور ثابت قدم رکھے ، جب موت آئے تو خاتمہ بالخیر ہو ، شہادت کی موت آئے اور ہمیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین وآخر دعوانا ان الحمدللّٰہ رب العالمین
Flag Counter