Maktaba Wahhabi

105 - 288
قصے پر تعلیق: اس بات کے کہنے والی خاتون کس قدر شان وعظمت والی ہے ! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے لیے دعا کی ہے جو کہ رات کو اٹھ کر عبادت کرتی ہے،اور اپنے شوہر کو بھی اسی غرض سے بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہے۔حضرت ائمہ احمد،ابوداود،نسائی،ابن ماجہ اور حاکم رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رَحِمَ اللّٰهُ رَجُلاً قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّی،وَأَیْقَظَ امْرَأَتَہُ،فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِيْ وَجْہِہَا الْمَائَ،رَحِمَ اللّٰهُ امْرَأَۃَ قَامَتْ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّتْ،وَأَیْقَظَتْ زَوْجَہَا،فَإِنْ أَبَی نَضَحَتْ فِيْ وَجْہِہِ الْمَائَ۔‘‘))[1] [اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھا اور نماز[تہجد]پڑھی،اور اپنی بیوی کو بیدار کیا اور اگر اس نے انکار کیا تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جس نے رات کو اٹھ کر نماز[تہجد]پڑھی،اور اپنے خاوند کو بیدار کیا،اور اگر اس نے انکار کیا تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔‘‘]
Flag Counter