Maktaba Wahhabi

132 - 288
ساتھ کنگھی کرو؟‘‘ اس نے عرض کی:’’نہیں۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’وہ[شراب]اسی کی مانند ہے۔‘‘ قصے سے مستفاد باتیں: 1 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے آنے والی عورتوں سے سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ وہ کن لوگوں میں سے ہیں۔مخاطبین کے متعلق آگاہی دعوت واحتساب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔[1] 2 مہمان نوازی کے شیطانی آداب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔کتنے ہی مرد اور خواتین ایسی ہیں جو فریضہ احتساب ترک کرنے کے لیے مہمانوں کے جھوٹے ادب کا حیلہ تراش لیتے ہیں۔ 3 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں کو حماموں میں جانے سے روکنے کی غرض سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی سے استدلال کیا۔ 4 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے شراب کے ساتھ کنگھی کرنے کی قباحت اور برائی کو واضح کرنے کی غرض سے خنزیر کے خون کے ساتھ کنگھی کرنے کے متعلق عورت سے سوال کیا،اور اس طرح مثال کے ذریعے بات کو سمجھانا،قرآن وسنت کا ایک ثابت شدہ بہترین اسلوب ہے۔ 5 اس قصے سے برائی سے بچانے کے لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا جذبہ ئِ صادقہ واضح ہوتا ہے۔مثال سے وہ ہی سمجھانے کی کوشش کرتا ہے جس کے دل میں بات ذہن نشین کروانے کی سچی تڑپ ہو۔
Flag Counter