Maktaba Wahhabi

135 - 288
کے بھائی ہوں،یا خاندان والے ہوں،انہی لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو راسخ کر دیا ہے،اور اپنی نصرت خاص سے ان کی تایید کی ہے،اور وہ انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی،اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہے،اور وہ اس سے خوش ہیں،یہی اللہ تعالیٰ کی جماعت کے لوگ ہیں،آگاہ رہو کہ اللہ تعالیٰ کی جماعت والے ہی کامیاب لوگ ہیں۔‘‘] اے ہمارے حی وقیوم رب ! ہم ناتوانوں اور ناکاروں کو بھی ایسے لوگوں میں شامل فرما دیجیے۔إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ ٭٭٭ (۲۶)عورت کا برائی کا ارادہ کرنے والے کو قتل کرنا امیر المومنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا۔عورت کے انکار پر اس نے زبردستی اپنے ارادے کی تکمیل کی کوشش کی۔عورت پیچھے ہٹی،ایک پتھر اٹھایا،اور اسی سے مرد کا کام تمام کر دیا۔ دلیل: امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ((اِستَضَافَ رَجُلٌ نَاسًا مِنْ ہُذَیْلِ،فَأَرْسَلُوْا جَارِیَۃً لَّہُمْ تَحْتَطِبُ،فَأَعْجَبَتِ الضَّیْفَ فَتَبِعَہَا،فَأَرَادَہَا عَلَی نَفْسِہَا،فَامْتَنَعَتْ،فَعَارَکَہَا سَاعَۃً،فَانْفَلَتَتْ مِنْہُ اِنْفِلاَتَۃً،فَرَمْتَہُ بِحَجَرٍ،فَفَضَّتْ کَبَدَہُ،فَمَاتَ۔
Flag Counter