Maktaba Wahhabi

144 - 288
نگاہوں میں اولاد کی اصلاح وتربیت کپڑوں اور دیگر چیزوں سے زیادہ قیمتی اور اہم تھی۔[1] 3 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بھتیجی کے لیے اس کی غلطی کو واضح کرنے کی غرض سے قرآن کریم کی آیت کریمہ کا حوالہ دیا،اور قرآن وسنت کا حوالہ ہی بہترین حوالہ ہے۔ 4 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے غلط چیز کے ازالے پر اکتفا نہ کیا،بلکہ اس کا شرعی نعم البدل اپنی طرف سے مہیا بھی کیا۔احتساب میں اس بات کا اہتمام بہت مفید ہے۔[2] ٭٭٭ (۳۰)عائشہ رضی اللہ عنہا کا بچی کی لٹوں کو چھپانے کی ترغیب دینا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک بچی کی بے پردہ لٹوں کو دیکھا،تو انہیں چھپانے کی ترغیب دی۔ دلیل: امام ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے قابوس رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے،اور انہوں نے اپنے باپ سے روایت نقل کی ہے کہ: ((أَنَّہُ أَرْسَلَ امْرَأَۃً إِلَی عَائِشۃَ رضی اللّٰه عنہا،فَرَأَتْ جَارِیَۃً لَہَا جُمَّۃً فَقَالَتْ:’’لَوِ اسْتَتَرْتْ ہٰذِہِ کَانَ أَحْرَی بِہَا۔‘‘
Flag Counter