Maktaba Wahhabi

219 - 288
(۶)عائشہ رضی اللہ عنہا کا تہجد چھوڑنے سے منع کرنا ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ کو نماز تہجد چھوڑنے سے منع فرمایا: دلیل: امام حاکم رحمہ اللہ نے عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا ہے کہ: ((قَالَتْ لِيْ عَائِشَۃُ رضی اللّٰه عنہا:’’لاَ تَدَعْ قِیَامِ اللَّیْلِ فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ لاَ یَذَرُہُ،وَکَانَ إِذَا مَرِضَ أَوْ کَسَلَ صَلَّی قَاعِدًا۔))[1] ’’عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا:’’رات کے قیام کو نہ چھوڑو،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو نہ چھوڑتے تھے۔آپ جب بیمار یا سست ہوتے،تو بیٹھ کر نماز[تہجد]پڑھتے۔‘‘ قصے سے مستفاد باتیں: 1 ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی نصیحت کی تایید میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ پیش کیا،جو کہ یقینا ساری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ 2 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیماری اور سستی کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے متبادل آسان اور سہل طریقہ نماز بیان فرما دیا کہ ایسی صورت میں بیٹھ کر نماز تہجد ادا کر لی جائے۔دعوت واحتساب میں شریعت مطہرہ کی
Flag Counter