Maktaba Wahhabi

271 - 288
مبحث اوّل بازار میں بحیثیت محتسبہ عورت کی تقرری کی ممانعت کے دلائل تمہید: کسی عورت کے بازار میں بحیثیت محتسبہ متعین کرنے کی ممانعت کے متعدد دلائل ہیں۔شیخ احمد بن سعید مجیلدیرحمہ اللہ نے اس سلسلے میں تحریر کیا ہے: ((وَمِنْ شُرُوْطِ الْمُحْتَسِبِ أَنْ یَکُوْنَ ذَکَرًا ؛ إِذَ الدَّاعِيُ إِلَی اِشْتِرَاطِ الذُّکُوْرِیَّۃِ أَسْبَابٌ لاَ تُحْصَی وَأُمُوْرٌ لاَ تُسْتَقْصَی۔))[1] ’’محتسب کی تقرری کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مذکر ہو،کیونکہ اس شرط کے اسباب اور دواعی لاتعداد اور ان گنت ہیں۔‘‘ اس بارے میں توفیق الٰہی سے کچھ دلائل کو درج ذیل چھ عناوین کے ضمن میں پیش کیا جا رہا ہے: 1 مردوں کی عورتوں پر سرپرستی 2 اپنے بعض معامات میں عورتوں کا کلی اختیار نہ رکھنا 3 عورت کے ہاتھ باگ دوڑ دینے والی قوم کی فلاح سے محرومی 4 عورتوں کا اصل ٹھکانا ان کا گھر 5 بازار میں تقاضائے احتساب کا عورت کی طبیعت کے منافی ہونا 6 عام میدانوں میں عورتوں کے نکلنے کے نتائج
Flag Counter