Maktaba Wahhabi

278 - 288
(۳)عورت کے ہاتھ میں باگ دوڑ دینے والوں کی محرومی فلاح ہمارے سچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی پیش گوئی فرمائی کہ عورت کو اپنے معاملات سونپنے والی قوم فلاح سے محروم ہو جاتی ہے۔امام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ((لَمَّا بَلَغَ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَنَّ أَہْلَ فَارِسَ قَدْ مَلِّکُوْا عَلَیْہِمْ بِنْتَ کِسْرَی قَالَ:’’لَنْ یُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَہُمْ امْرَأَۃً۔‘‘))[1] ’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر پہنچی کہ اہل فارس نے کسریٰ کی بیٹی کو اپنا حکمران بنایا ہے،تو آپ نے فرمایا:’’عورت کو اپنا معاملہ سونپنے والی قوم ہر گز فلاح نہ پائے گی۔‘‘ خواتین کو بازاروں میں مردوں اور عورتوں کے احتساب کے لیے مقرر کرنا بھی لوگوں کے معاملات عورتوں کو سونپنا ہے۔اور ایسے لوگوں کا مقدّر کامیابی اور کامرانی سے محروم ہونا،اور بدبختی اور بدنصیبی کو پانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے بدنصیبوں میں
Flag Counter