Maktaba Wahhabi

284 - 288
(۶)عام میدانوں میں عورتوں کے نکلنے کے نتائج اللہ تعالیٰ کے عورتوں کو گھروں میں قرار پکڑنے کے حکم کی حکمت کے متعلق ایمان وایقان میں مزید اضافہ اس بات سے ہوتا ہے کہ جن معاشروں میں عورتیں عام میدانوں میں مردوں کے ساتھ شریک ہوئیں،وہاں فساد میں اضافہ ہوا،بے حیائی کا چلن ہوا،اور خواتین کی عصمتوں کا لٹنا معمول کی بات قرار پائی۔ اسی سلسلے میں ذیل میں چند ایک باتیں اعداد وشمار کے ساتھ بتوفیق الٰہی پیش کی جا رہی ہیں۔ 1۔بانجھ پن کا عام ہونا: ایسے معاشروں میں عورتوں کو مردوں ایسے بننے اور بنانے کی دوڑ میں،خود عورتوں نے،یا وہاں کے مردوں نے،یا دونوں ہی نے چاہا کہ خواتین کو بچوں کو جنم دینے کی[مصیبت]سے نجات مل جائے،یا یہ[مصیبت]کم از کم ہو جائے۔اس خواہش کی تکمیل کے لئے کتنی ہی عورتیں بانجھ ہونے کے لئے آپریشن کرواتی ہیں،اور ان کی کتنی بڑی تعداد پیٹ ہی میں موجود بچوں کو ضائع کروا دیتی ہے۔ مشہور روز نامہ اخبار[الشرق الاوسط]نے برازیل کے بارے میں درج ذیل خبر شائع کی: ’’(برازیل۔رائٹر)عورتوں کے حقوق کے متعلقہ تنظیموں نے ذکر کیا ہے کہ برازیل میں بچوں کو ضائع کروانے کی خاطر آپریشنوں کے دوران چار لاکھ سے زیادہ عورتیں مر جاتی ہیں۔اور ہزاروں عورتیں نوکری کے حصول کی غرض سے بانجھ ہونے کے لئے آپریشن کرواتی ہیں۔‘‘ برازیلی کانگریس کے زیر اہتمام عورتوں کے حقوق کے متعلق سیمینار میں حقوق
Flag Counter