Maktaba Wahhabi

289 - 288
’’لندن کی 1236 عورتوں کے متعلق جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہر چھ میں سے ایک خاتون کو اغوا کیا گیا،اور ہر پانچ میں سے ایک عورت نے اغوا کی واردات سے بچائو کے لیے مقابلہ کیا۔‘‘ 4۔کنواری لڑکیوں کا حاملہ ہونا اور ناجائز بچے: مغربی معاشروں میں جہاں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کی خاطر نکلیں،وہاں غیر شادی شدہ لڑکیوں کا حاملہ ہونا،اور ناجائز بچوں کی کثرت معمول کی بات قرار پائی۔امریکی مصنف کی کتاب[ہم نمبر ایک ہیں]ہی میں بیان کیا گیاہے: “One in ten American young women age 15 to 19(One in five who are sexually active)becomes pregnant each year” [1] ’’15 سے 19 سال کی دس امریکی لڑکیوں میں سے ایک لڑکی ہر سال حاملہ ہو جاتی ہے،اور ہر پانچ میں سے ایک لڑکی جنسی تعلقات قائم کرتی ہے۔‘‘ 2 اسی کتاب میں یہ بھی بیان کیا گیا: “Two thirds of teen—age mothers are not married” [2] ’’نوجوان مائوں میں سے دو تہائی غیر شادی شدہ ہوتی ہیں۔‘‘ ان معاشروں میں حمل کو روکنے اور بچوں کو پیٹ ہی میں ضائع کرنیکی کوششوں کے باوجود ناجائز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔سعودی عرب سے نکلنے والی انگریزی اخبار[Arab News]میں برطانیہ میں بچوں کی پیدائش کے متعلق سرکاری اعداد وشمار شائع کیے گئے۔انہی اعداد وشمار میں یہ بات بھی بیان کی گئی کہ:’’پیدا ہونے والے چار بچوں میں
Flag Counter