Maktaba Wahhabi

300 - 288
ذمہ دار عورتوں کا لشکر ہم کہاں سے لائیں گے ؟ صورت حال تو یہ ہے کہ بازاروں میں احتساب کرنے والے باصلاحیت،موزوں اور ذمہ دار مرد بھی مطلوبہ تعداد میں میسر نہیں ہوتے۔ ٭٭٭ (۵)محتسبہ مقرر کرنے کا عورت کے بازار جانے پر قیاس اور اس کی حقیقت عورت کی بازار میں بحیثیت محتسبہ تقرری پر استدلال کرتے ہوئے بعض فاضل معاصرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ جب عورت کا خرید وفروخت کی خاطر بازار جانا درست ہے،تو بازار میں بحیثیت محتسبہ اس کی تعیناتی کیوں نا درست اور غلط ہو گی ؟ [1] شریعت اسلامیہ کی رو سے عورت کا اصل ٹھکانہ اس کا گھر ہے۔اس کا گھر سے نکلنا ایک استثنائی اجازت ہے،جس کے حصول کی خاطر اسلامی آداب کی پابندی خواتین پر لازم ہے۔اور ان آداب کی پابندی خواتین کی بہت تھوڑی تعداد کرتی ہے۔ عورت کے لیے گھر سے نکلنے کی استثنائی اجازت پر اس کا بحیثیت محتسبہ بازار میں متعین کرنے کا قیاس درست نہیں۔احتساب کا تقاضا ہے کہ منصب احتساب پر فائز خاتون گھنٹوں بازاروں میں گھومے پھرے،خاتون کو اس طرح گھنٹوں بازاروں میں رکھنا بجائے خود برائی ہے،بلکہ برائی اور شر وفساد کا منبع ومأوی ہے،اوراہل اسلام کی ذمہ داری ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے مقدور بھر کوشش کریں۔ ٭٭٭
Flag Counter