Maktaba Wahhabi

304 - 288
حرف ِ آخر رب رحیم وکریم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے ایسے ناتواں اور ناکارے بندے کو اس اہم اور عظیم موضوع کے متعلق اس حقیر کوشش کو بظاہر مکمل کرنے کی توفیق سے نوازا۔ ((اَلْحَمْدُ للّٰهِ عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَی نَفْسِہِ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہِ۔)) اب اس ہی سے عاجزانہ التجا ہے کہ اس کو قبول فرمائے،اور اس کو میرے لیے،قارئین،اسلام اور مسلمانوں کے لیے نافع اور مفید بنا دے۔آمین یا حی یا قیوم !… نتائج کتاب: اس کتاب میں توفیق الٰہی سے متعدد باتیں اجاگر ہوئیں۔ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: 1 مردوں کی طرح خواتین بھی فریضہ ٔ[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]ادا کرنے کی پابند ہیں۔فرضیت ِ احتساب کے بارے میں عام نصوص کا تعلق مردوں اور عورتوں دونوں کے ساتھ ہے۔علاوہ ازیں خواتین پر وجوبِ احتساب کے متعلق خاص نصوص بھی کتاب وسنت میں وارد ہوئی ہیں۔ 2 بہت سے بیٹوں،باپوں،بھائیوں اور شوہروں کی نگاہوں میں اپنی اپنی مائوں،بیٹیوں،بہنوں اور بیویوں کا ایک خاص مقام ہوتا ہے۔مسلمان خواتین کو چاہیے کہ اپنی اس حیثیت کو نیکی کا حکم منوانے اور برائی سے بچانے میں استعمال کریں۔ 3 قرون اولیٰ کی خواتین نے فریضہ ٔ احتساب کی اہمیت کو سمجھا اور جانا،اور اس کے ادا کرنے کا شدت سے اہتمام کیا۔ان کے دائرہ احتساب میں ہر قسم کے لوگ شامل
Flag Counter