Maktaba Wahhabi

37 - 288
اقوال پیش کرنے کی تاحد استطاعت کوشش کی گئی ہے۔صحیحین کی احادیث کے ثبوت پر اجماع ِ امت کے پیش نظر ان کے بارے میں اہل علم کے اقوال کو ذکر نہیں کیا گیا۔[1] ۴: آیاتِ شریفہ اوراحادیث ِ مبارکہ سے استدلال کرتے وقت کتب ِ تفسیر اور شروحِ حدیث سے استفادے کی مقدور بھر کوشش کی گئی ہے۔ ۵: سیرت،تراجم اور تاریخ کی کتابوں سے استفادے کے دوران عام طور پر اصلی مراجع ہی سے معلومات نقل کی گئیں ہیں۔ ۶: مسلمان خواتین کے فریضہ ئِ احتساب سرانجام دینے کے واقعات ذکر کرنے کے بعد ان سے حاصل ہونے والے دروس اورنصیحتیں اختصار سے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ۷: کتاب کے آخر میں مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں،تاکہ مراجعت کرنے والے حضرات کو ان تک رسائی میں دقت نہ ہو۔ کتاب کا خاکہ: مولائے رؤوف وودود کی توفیق سے کتاب کی تقسیم درج ذیل انداز میں کی گئی ہے: پیش لفظ فصل اوّل امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعلق خواتین کی ذمہ داری اور اس کی اہمیت مبحث اوّل:…امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعلق خواتین کی ذمہ داری مبحث دوئم:…خواتین کے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی اہمیت۔
Flag Counter