Maktaba Wahhabi

42 - 288
مبحث اوّل امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے متعلق خواتین کی ذمہ داری تمہید: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے بارے میں عورتوں کی ذمہ داری پر دلالت کناں نصوص دو قسموں پر مشتمل ہیں۔پہلی قسم میں وہ عام نصوص ہیں جو[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کی سب لوگوں پر فرضیت پر دلالت کرتی ہیں۔دوسری قسم میں وہ نصوص ہیں جن میں احتساب کے متعلق خصوصی طور پر عورتوں کی ذمہ داری کا ذکر ہے۔ذیل میں اسی بارے میں گفتگو ان شاء اللہ العزیز دو عنوانوں کے ضمن میں کی جائے گی: 1۔فرضیت احتساب کے متعلق عام نصوص 2۔خواتین پر فرضیت ِ احتساب کے متعلق خاص نصوص ٭٭٭
Flag Counter