Maktaba Wahhabi

56 - 288
(۱)ماؤں کا اولاد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا [امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کے دسلسلے میں عورتوں کی اہمیت اور حیثیت کو اجاگر کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ ماؤں کو باپوں کے مقابلے میں اولاد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع میسر آتا ہے۔باپ عام طور پر طلب رزق اور دیگر معاملات کی سرانجام دہی کی خاطر گھر سے باہر رہتے ہیں،اور عورتوں کا تو اصل ٹھکانا ہی گھر کی چار دیواری ہے[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]میں دلچسپی کی صورت میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں اولاد کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے بہت زیادہ مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ ٭٭٭ (۲)اولاد کا ماؤں سے شدید تعلق یہ بات مسلمہ ہے کہ اولاد کا باپ کے مقابلے میں ماں سے تعلق عام طور پر زیادہ گہرا اور شدید ہوتا ہے۔اسی بات کے شواہد میں سے ایک یہ ہے کہ بچے اپنے دل کی باتیں باپوں کی نسبت ماؤں سے زیادہ کرتے ہیں۔لڑکیوں کے نکاح کے بارے میں ماؤں سے مشورہ کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے بعض علماء نے لکھا ہے کہ بچیوں کا میلان ماؤں کی طرف زیادہ ہوتا ہے،اور ان کی بات سننے اور ماننے میں بچیوں کی رغبت زیادہ ہوتی ہے۔[1] امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:
Flag Counter