Maktaba Wahhabi

76 - 288
مطلب اوّل خواتین کا عام لوگوں،اقربا،اور معارف میں سے مختلف افراد کا احتساب تمہید: خواتین اسلام نے عام لوگوں،رشتے داروں،اور شناسا لوگوں میں سے مختلف اشخاص کا عقائد،احکام،آداب،تفسیر،مناقب،غرضیکہ دین کے متعدد شعبوں کے متعلق کوتاہی،تساہل اور غلطی پر احتساب کیا۔حدیث،سیرت،تراجم اور تاریخ کی کتابوں میں اس بارے میں متعدد واقعات موجود ہیں۔توفیق الٰہی سے آئندہ صفحات میں ان میں سے انتالیس واقعات مختلف عناوین کے ضمن میں بیان کیے جا رہے ہیں۔ ٭٭٭ (۱)ام سلیم رضی اللہ عنها کی بیٹے کو[لَآ إلٰہ إلاَّ اللّٰہ]کہنے کی تلقین حضرت ام سلیم رضی اللہ عنها مسلمان ہوئیں،تو ان کے شوہر نے اس بات کو پسند نہ کیا۔اس بارے میں اس نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔حضرت ام سلیم رضی اللہ عنها نے اس بات کی قطعاً کوئی پرواہ نہ کی،اور نہ صرف اپنے اسلام پر ڈٹی رہیں،بلکہ اپنے ننھے بیٹے کو بھی کلمہ ئِ شہادت پڑھنے کا حکم دینا شروع کر دیا۔ دلیل: امام ابن سعد رحمہ اللہ نے اسحاق بن عبداللہ رحمہ اللہ تعالیٰ سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے اپنی دادی حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے یہ بات نقل کی ہے کہ:
Flag Counter