Maktaba Wahhabi

87 - 288
ترجمہ:جو لوگ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں انہیں آپ ان لوگوں سے محبت کرتے ہوئے نہیں پائیں گے،جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی مخالفت کرتے ہیں،چاہے وہ ان کے باپ ہوں،یا بیٹے ہوں،یا ان کے بھائی ہوں،یا ان کے کنبے والے۔انہی لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو راسخ کر دیا ہے،اور ان کی تایید اپنی نصرت خاص سے کی ہے۔‘‘] یہ آیت کریمہ ایسے ہی پاک باز لوگوں کے متعلق ہے۔ 3 حضرت ام حکیم رضی اللہ عنہا کو شدت سے یقین تھا،کہ اسلام باعث ِ عزت وافتخار ہے۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمان عورت اس قدر بلند وبالا ہو جاتی ہے کہ سابقہ غیر مسلم شوہر کو شرک پر قائم رہنے کی صورت میں اس کے قریب پھٹکنے کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 4 شوہر کے بلانے کے باوجود اس سے دور رہنے میں حضرت ام حکیم رضی اللہ عنہا کی دین میں استقامت واضح اور نمایاں ہے۔ ٭٭٭ (۵)پھوپھی کا عدی بن حاتم کو دربارِ نبوت میں حاضری کا حکم دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک سوار دستہ سرزمین طی میں وارد ہوا۔اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نفرت کی بنا پر عدی بن حاتم طائی وہاں سے بھاگ گیا۔اس علاقے کے کچھ لوگ قیدی بنا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے،انہی میں سے
Flag Counter