Maktaba Wahhabi

109 - 505
کی زندگی میں شدید رُسوائی ہو اور قیامت کے دن سخت ترین عذاب کی طرف لوٹائے جائیں اور اللہ تعالیٰ ہرگز اُس سے غافل نہیں، جو تم کرتے ہو۔ وہ لوگ وہ ہیں، کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے میں خریدا، سو نہ اُن سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی اُن کی مدد کی جائے گی]۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں آیتوں میں اپنا یہ ضابطہ بیان فرما دیا ہے، کہ ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں بہت بڑی رسوائی[1] اور آخرت میں شدید ترین عذاب ہے۔ مزید برآں یہ بات بھی واضح فرما دی ہے، کہ اُن کے دنیوی و اخروی، دونوں عذابوں میں سے کسی میں بھی تخفیف نہ ہو گی اور کو ئی بھی اُن کی شفاعت کر کے یا اپنی قوت سے اُن کے عذابوں کو دُور کر کے اُن کی مدد نہ کر سکے گا۔[2] - ii - قرآن کریم سے اعراض کرنا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {وَ مَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَإِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا}[3] [اور جس نے میری کتاب سے مُنہ پھیرا، تو بے شک اُس کے لیے تنگ گزران ہے]۔ دو علماء کی بیان کردہ تفسیر: i: امام ابن قیم لکھتے ہیں:
Flag Counter