Maktaba Wahhabi

111 - 505
’’تَکَفَّلَ اللّٰہُ لِمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ، وَ عَمِلَ بِمَا فِیْہِ أَنْ لَا یَضِلَّ فِيْ الدُّنْیَا، وَ لَا یَشْقٰی فِيْ الْآخِرَۃِ۔‘‘ ثُمَّ قَرَأَ ہٰذِہِ الْآیَۃَ۔‘‘[1] [’’اللہ تعالیٰ اُس شخص کے ضامن ہوئے، جس نے قرآن (کریم) پڑھا اور اُس میں جو کچھ ہے، اُس کے مطابق عمل کیا، کہ وہ دنیا میں گمراہ نہیں ہو گا اور آخرت میں بدنصیب نہیں ہو گا۔‘‘ پھر اُنہوں (حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ) نے اس آیت کو پڑھا۔‘‘] - iii - مسجدوں میں ذکرِ الٰہی سے روکنا اور ان کی بربادی کے لیے کوشش کرنا اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ أَنْ یُّذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہٗ وَ سَعٰی فِیْ خَرَابِہَا أُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَہُمْ أَنْ یَّدْخُلُوْہَآ إِلَّا خَآئِفِیْنَ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَہُمْ فِے الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ}[2] [اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ کی مسجدوں سے منع کرے، کہ اُن میں اُن (یعنی اللہ تعالیٰ) کا ذکر کیا جائے اور اُن کی بربادی کی کوشش کرے۔ ایسے لوگوں کو حق نہیں تھا، کہ اُن میں داخل ہوں، مگر ڈرتے ہوئے۔ اُنہی کے لیے دنیا میں بہت بڑی رُسوائی ہے اور اُنہی کے لیے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے]۔ دو مفسرین کے اقوال:
Flag Counter