Maktaba Wahhabi

162 - 505
غرض سے کیا، تو آپ (غار سے نکلنے میں) باقی ماندہ (موجود رکاوٹ) کو دُور فرما دیجیے۔‘‘ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اُن کے لیے (پوری طرح) کشادگی فرما دی (جس سے وہ باہر آ گئے۔‘‘ اس حدیث میں ہم دیکھتے ہیں، کہ مصیبت میں پھنسے ہوئے تینوں اشخاص نے پہلے سے کیے ہوئے اپنے اچھے اعمال کے ساتھ مصیبت سے خلاصی کی فریاد کی، تو اللہ کریم نے ان کی داد رسی فرمائی۔ محدثین کے حدیث پر تحریر کردہ پانچ عنوانات: i: امام بخاری نے صحیح البخاری ایک مقام میں اس پر درجِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے: [بَابُ إِجَابَۃِ دُعَآئِ مَنْ بَرَّ وَالِدَیْہِ] [1] [والدین کے ساتھ نیکی کرنے والے کی دعا کے قبول ہونے کے متعلق باب] ii: صحیح مسلم کی روایت پر امام نووی نے درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [بَابُ قِصَّۃِ أَصْحَابِ الْغَارِ الثَّلَاثَۃِ وَ التَّوَسُّلِ بِصَالِحِ الْأَعْمَالِ] [2] ! [غار والے تین اشخاص اور ان کے نیک اعمال کو وسیلہ بنانے کا قصہ]۔ iii: علامہ قرطبی نے اس پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابُ الدُّعَآئِ بِصَالِحِ مَا عَمِلَ مِنَ الْأَعْمَالِ] [3] [اعمال میں سے کیے گئے اچھے عملوں کے ساتھ دعا کے متعلق باب]۔
Flag Counter