Maktaba Wahhabi

195 - 505
آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ کر دیتے ہیں۔‘‘ انہوں (یعنی صحابہ) نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ- صلی اللہ علیہ وسلم-! پھر ہم زیادہ (دعائیں) [1] کریں گے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواب میں) فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے خزانے تمہاری کی ہوئی دعاؤں سے) زیادہ ہیں۔‘‘ اس حدیث میں یہ بات واضح ہے، کہ دعا کے تین نتائج میں سے ایک یہ ہے، کہ اس کی وجہ سے دعا کرنے والے سے آنے والی مصیبت دُور کر دی جاتی ہے۔ گفتگو کا ماحاصل یہ ہے، کہ آئندہ آنے والی مصیبتوں کے دُور کرنے میں دعا مؤثر اور مفید ہے۔ لہٰذا آنے والے مصائب سے محفوظ رہنے کا خواہش مند دعا کے ہتھیار کے استعمال کا اہتمام کرے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی، کاہلی اور لاپروائی کو اپنے قریب نہ آنے دے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ التجائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ إِنَّہٗ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔  -۹-
Flag Counter