Maktaba Wahhabi

235 - 505
-۴- قضا و قدر پر راضی ہونا جب آنے والی ہر مصیبت اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر سے ہے، تو بندے پر لازم ہے، کہ وہ اپنے خالق و مالک جل جلالہ کی مشیئت اور فیصلے پر راضی ہو جائے۔ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جائیں گے۔ امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، (کہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ عِظَمَ الْجَزَآئِ مَعَ عِظَمَ الْبَلَآئِ، وَ إِنَّ اللّٰہَ إِذَا أَحَبَّ قَوْمًا اِبْتَلَاھُمْ۔ فَمَنْ رَضِيَ فَلَہُ الرِّضٰی، وَ مَنْ سَخِطَ فَلَہُ السَّخَطُ۔‘‘[1]
Flag Counter