Maktaba Wahhabi

242 - 505
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اپنی بیماری میں فرمایا کرتے تھے: [ترجمہ: ’’میرے نزدیک اس (بیماری) میں سے وہ سب سے زیادہ محبوب ہے، جو ان کے ہاں سب سے زیادہ محبوب ہیں]۔ یہ دوا اور علاج صرف محبت کرنے والوں کے لیے ہے۔ ہر کوئی تو اس کے ساتھ علاج نہیں کر سکتا۔‘‘  -۵- مصیبت میں خیر کے ہونے کی امید رکھنا کتاب و سنت کی نصوص اس بات پر دلالت کرتی ہیں، کہ بسا اوقات مصیبت میں ہی خیر پنہاں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ متعدّد واقعات اس حقیقت کی تائید کرتے ہیں۔ روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے کتنے ہی حوادث بھی
Flag Counter