Maktaba Wahhabi

286 - 505
v : سیّد قطب کا بیان: ’’وَ الْاِسْتِعَانَۃُ بِالصَّبْرِ تَتَکَرَّرُ کَثِیْرًا، فَہُوَ الزَّادُ الَّذِيْ لَابُدَّ مِنْہُ لِمُوَاجَھَۃِ کُلِّ مُشَقَّۃٍ۔‘‘[1] [’’[صبر کے ساتھ مدد طلب کرنے] کا بہت زیادہ دفعہ (آیات میں) ذکر آیا ہے)۔ وہ ایسا زاد ہے، کہ ہر مشقّت کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا وجود ضروری ہے۔‘‘] ۳: اللہ تعالیٰ نے حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو وصیّت کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: {وَاصْبِرْ عَلٰی مَآ أَصَابَکَ إِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُوْرِ}[2] [اور جو مصیبت آپ کو پہنچے، اس پر صبر کیجیے۔ بلاشبہ وہ[3] بڑے ہمت کے کام[4] ہیں]۔ i: قاضی ابو سعود کا بیان: ’’أَيْ : مِمَّا عَزَمَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی، وَ قَطَعَہٗ عَلٰی عِبَادِہٖ مِنَ الْأُمُوْرِ لِمَزِیْدِ مَزِیَّتِھَا۔‘‘[5] [’’یعنی اُن باتوں میں سے ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اُن کی نمایاں حیثیت کے پیشِ نظر، اپنے بندوں کے لیے واجب اور حتمی قرار دیا ہے۔‘‘] ii: علّامہ شوکانی کا بیان: ’’أَيْ :مِمَّا جَعَلَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَزِیْمَۃً، وَ أَوْجَبَہٗ عَلٰی عِبَادِہٖ۔‘‘[6]
Flag Counter