Maktaba Wahhabi

362 - 505
-۱۲- دعا اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ نہایت مہربان ہیں۔ وہ سختیوں اور غموں میں اُنہیں تنہا اور بے یار و مددگار نہیں چھوڑتے۔ اُنہوں نے ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بندوں کو ایک انتہائی موثر، بہت ہی زور آور اور نہایت ہی قوی ہتھیار عطا فرمایا ہے۔ وہ ہتھیار دعا ہے، جو آئی ہوئی مصیبتوں کو دُور کر دیتا، آئندہ آنے والی مصیبتوں سے محفوظ کر دیتا اور حکمِ الٰہی ہی سے ربِّ ذوالجلال کے فیصلوں کو ٹال دیتا ہے۔ مزید برآں مولائے کریم نے اس ہتھیار کے کارگر اور مفید ہونے کا وعدہ خود ہی فرمایا ہے۔ قرآن و سنت کے متعدد دلائل و شواہد اس پر دلالت کرتے ہیں۔ ذیل میں اس حوالے سے قدرے تفصیل ملاحظہ فرمائیے: ا: دعا کے مصیبت کو دُور کرنے کے متعلق چار دلائل:
Flag Counter