Maktaba Wahhabi

388 - 505
i: [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] [ترجمہ: ہمارے لیے اللہ تعالیٰ (ہر غم میں مبتلا کرنے والی بات کے مقابلے میں[1]) کافی ہیں اور وہ بہترین کارساز ہیں (یعنی بندوں کے معاملات کی تدبیر اور اُن کے مفادات اور مصالح کی نگہبانی اُنہی کو سونپی جاتی ہے)۔] [2] دو دلیلیں: ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ: [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] قَالَہَا إِبْرَاہِیْمُ علیہ السلام حِیْنَ أُلْقِيَ فِيْ النَّارِ، وَ قَالَہَا مُحَمَّدٌ صلي اللّٰه عليه وسلم حِیْنَ قَالُوْا: {إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْہُمْ فَزَادَہُمْ إِیْمَانًا وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ}[3]،[4] [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] [5] (حضرت) ابراہیم علیہ السلام نے یہ (دعا) پڑھی، جب انہیں آگ میں ڈالا گیا، اور (حضرت) محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے (بھی) یہ (دعا) پڑھی، جب انہوں (یعنی لوگوں) نے کہا: ’’(بے شک لوگوں نے تمہارے لیے (فوج) جمع کر لی ہے، سو تم اُن سے ڈرو۔‘‘ تو اس (خبر) نے انہیں ایمان میں زیادہ کر دیا اور انہوں نے کہا:
Flag Counter