Maktaba Wahhabi

408 - 505
ہی نہیں، بلکہ) ازراہِ نوازش عطا فرمانے والے۔ (ملاحظہ ہو: فتح الباري ۱۱/۱۴۶ ii: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی ثنا کرتے ہوئے لفظ [رَبُّ] لائے ہیں، تاکہ غم کے دُور فرمانے سے مناسبت ہو جائے، کیونکہ غم کا دُور فرمانا) تربیت کا تقاضا ہے۔ اس میں [تہلیل] ہے، جو کہ توحید پر مشتمل ہے اور [عظمت] ہے، جو قدرت کاملہ پر دلالت کرتی ہے اور [حلم] جو کہ علم پر دلالت کناں ہے، کیونکہ جاہل سے نہ تو [حلم] کا تصور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی [کرم] کا اور یہ دونوں کسی کو عطا فرمانے کے اوصاف کی اساس ہیں۔[1] دو محدثین کے حدیث پر تحریر کردہ عنوانات: i: امام بخاری: [بَابُ الدُّعَآئِ عِنْدَ الْکَرْبِ] [2] [بے چینی کے وقت دعا کے سلسلے میں باب]۔ ii: علامہ نووی کا امام مسلم کی روایت کردہ حدیث پر عنوان: [بَابُ دُعَآئِ الْکَرْبِ] [3] [بے چینی کی دعا کے متعلق باب] علامہ نووی کا حدیث اور اس دعا کے متعلق بیان: انہوں نے لکھا ہے: ’’وَ ھُوَ حَدِیْثٌ جَلِیْلٌ یَنْبَغِيْ الْاِعْتِنَآئُ بِہٖ وَ الْإِکْثَارُ مِنْہُ عِنْدَ الْکَرْبِ وَ الْأُمُوْرِ الْعَظِیْمَۃِ۔‘‘[4]
Flag Counter